بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن اب آنکھیں کھل رہی ہیں.طلاق کی افوہوں سے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں سنیتا آہوجا سنیتا نے گووندا سے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ میں اگلے جنم میں گووندا کو اپنے شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی . سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ انہیں اگلے جنم میں ایک ایسے جیون ساتھی کی امید ہے جس کے ساتھ میں ایسی خوشیوں کا تجربہ کرسکیں جو کبھی میں گووندا کے ساتھ نہیں محسوس کی انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات گووند اسے بھی کہہ چکی ہیں کیونکہ وہ ان کے لئے وقت نہیں نکال سکتے ان کا کہنا تھا کہ گووندا نے خود کو کام میں بہت مصروف کیا ہوا ہے ہم کبھی ایک ساتھ فلم دیکھنے باہر بھی نہیں گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور سنیتا کے درمیان طلاق کی وجہ سپر اسٹار کا 30سالہ مراٹھی اداکارہ سے تعلق قرار دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیـں آسکی ہے۔اس حوالے سے گووندا کیلئے خواتین کی دلچسپی پر سنیتا آہوجا نے ذو معنی انداز میں کہا تھا دل پر پتھر رکھنا پڑتا ہے کیوں کہ کبھی یہاں لنک اپ تو کبھی وہاں لیکن وہ کام میں اتنا مصروف ہوتے تھے کہ ان کے افیئر کا وقت ہی نہیں تھا چونکہ گووندا اب کام نہیں کرتے تو اب میں غیر محفوظ ہوں کہ وہ افیئر نہ بنالے، 60 کے بعد لوگ سٹھیا جاتے ہیں ۔انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجانے عورتوں کو مردوں کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ حد سے زیادہ مردوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ لوگ گرگٹ ہوتے ہیں عورت کو ایک خاص عمر کے بعد کسی پر انحصار کرنے کے بعد اپنے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، دونوں نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی