کراچی کےانیس سالہ لڑکےکی محبت میں مبتلہ ہوکرامریکہ سے کراچی آئی امریکی خاتون نے گارڈن میں لڑکےکی بلڈنگ کے نیچے ڈیرےڈال دیئے کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے شادی سے انکار پر پہلے ایئرپورٹ اور پھر لڑکے کے گھر کے پاس دھرنا دے دیا خاتون نے امریکا واپسی کے لیے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔جبکہ لڑکاگھرمیں تالہ لگاکرفیملی سمیت غائب ہوگیا پولیس اہلکاررات بھرخاتون کےساتھ موجود رہےبلڈنگ کےمکین صورتحال سےپریشان ہوگئےپولیس کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کے لیے سیکیورٹی معاملہ ہے خاتون ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ایس ڈی سی پی او ڈیفنس کے مطابق وہ تنہا خاتون ہے ہم اسے سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے شادی سے انکار پر پہلے ایئرپورٹ اور پھر لڑکے کے گھر کے پاس دھرنا دے دیا خاتون نے امریکا واپسی کے لیے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا ہے ۔19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے گھر میں کوئی نہ ملا تو امریکی خاتون نے وہیں دھرنا دے دیا اور واپس جانے سے انکار کردیا۔خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھ گئی ہے عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کےدروازے بند کردیے ۔ امریکی خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے پاکستانی شہریت اور ہر ہفتے 3 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں۔ اس سے قبل خاتون کو وطن واپس بھیجنے کے لیے امریکی قونصل خانے کی دورکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی، ٹیم نے خاتون سے بات چیت کی تاکہ اسے امریکا بھیجنے پر آمادہ کیا جاسکے۔تاہم خاتون امریکا واپس جانے سے مسلسل انکار کرتی رہی، امریکی قونصل خانے کی ٹیم کا کہنا تھا کہ خاتون کو واپس بھیجنے کے لیے زبردستی نہیں کرسکتے۔