مریخ کا شہابی پتھر 53 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیو یارک میں نیلامی کے دوران مریخ کا نایاب پتھر کا ٹکڑا 43 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا. اضافی ٹیکسز اور فیس کے اطلاق کے بعد مریخ کے پتھر کی قیمت 53 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی آکشن ہاؤس اور فائن آرٹ کمپنی سوتھبائز کے مطابق این ڈبلیو اے نامی شہابی پتھر کا وزن ساڑھے24 کلو ہے جبکہ یہ 15 انچ موٹا ہے۔آکشن ہاؤس کہا کہنا ہے کہ مریخ کا یہ پتھر نومبر 2023 میں نائجر کے ایک دور دراز علاقے دریافت ہوا تھا اور یہ حجم میں پتھر سے 70 فیصد بڑا تھا۔یہ زمین پر دریافت ہونے والا سب سے بڑا مریخ کا پتھر ہے۔بدھ کو ہونے والی نیلامی میں 100 سے زیادہ اشیا فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔ان میں ایک ڈائناسور کا ڈھانچہ بھی تھا جو دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا فروخت ہوا تھا، جبکہ ایک ڈائناسور کی کھوپڑی 14 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔آکشن ہاؤس کے مطابق اس شہابی پتھر کا رنگ سُرخی مائل گندمی ہے اور یہ ناقابلِ یقین حد تک نایاب ہے۔

Martian meteorite sold for $5.3 million

اپنا تبصرہ لکھیں