مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا۔ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔ راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گی جس کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ اور افغانستان ایک ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔تاہم گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

match between Australia and South Africa was canceled due to continuous rain

اپنا تبصرہ لکھیں