امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک، ایلون مسک کے بیٹے ایکس کی شرارت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔
ایلون مسک کے بیٹے کی شرارت اور تاریخی میز
چند روز قبل ایلون مسک اپنے بیٹے ایکس کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس گئے۔ اس ملاقات کے دوران حکومتی اخراجات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، لیکن سب سے زیادہ توجہ مسک کے بیٹے کی شرارتوں نے حاصل کی۔
میز کی تبدیلی کی وجہ کیا بنی؟
ملاقات کے دوران ایکس کو کیمروں نے والد کی نقل اتارتے، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب جا کر بات کرتے اور مختلف شرارتیں کرتے ہوئے محفوظ کیا۔ اسی دوران، ایک منظر میں اسے امریکی صدر کی تاریخی میز کے ساتھ کھڑے ہو کر ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل پر صاف کرتے بھی دیکھا گیا۔
ٹرمپ کا ردعمل
اب اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دفتر میں موجود 145 سال پرانی تاریخی میز کو تبدیل کر دیا ہے۔ یہ وہی میز ہے جسے ایکس نے اپنے ہاتھوں سے صاف کیا تھا۔
کیا یہ عارضی تبدیلی ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ، جو خود کو جراثیم سے خوفزدہ شخص قرار دے چکے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اوول آفس کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں نئی میز دکھائی گئی۔ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد صدر کے پاس 7 میں سے کسی بھی میز کے انتخاب کا اختیار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی عارضی ہے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس کا تعلق ایلون مسک کے بیٹے کی حرکت سے تھا یا نہیں۔
