مشترکہ مفادات کونسل کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم.اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، مریم نواز، سرفرازبگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور شامل تھے اس کے علاوہ کونسل میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل تھے جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی رضا مندی کے بغیر کوئی نہریں تعمیر نہیں ہوں گی وفاقی حکومت نے نئے نہری منصوبے باہمی اتفاق رائے کے بغیر نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی نہری تعمیرات کی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی عبوری منظوری اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا گیا۔سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پرحتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ اعلامیے کے مطابق زرعی ترقی اور پانی کے استعمال کے لیے وفاق اور صوبوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طویل المدتی تجویز کرے گی.

Council of Common Interests scraps plan to divert canals from Indus River

اپنا تبصرہ لکھیں