مصطفیٰ عامر ساحر حسن اور عثمان سواتی کراچی کے بڑے ویڈ ڈیلرز میں شامل تھے۔تفتیشی حکام

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیے گئے منشیات فروشی کے اہم کردار و معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کی تفتیشی رپورٹ میں ملزم نے ہوشربا انکشافات کر دیے.تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ عامر، ساحر حسن اور عثمان سواتی کراچی کے بڑے ویڈ ڈیلرز میں شامل تھے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقات کے مطابق، اسلام آباد میں موجود ایک شخص ڈارک ویب کے ذریعے منشیات کا آرڈر دیتا تھا جبکہ بین الاقوامی کارٹل کی منشیات لاہور اور اسلام آباد میں کنسائمنٹ کے ذریعے اتاری جاتی تھی۔ یہ منشیات کورئیر کمپنیوں کے ذریعے کراچی پہنچائی جاتی تھی۔حکام کے مطابق کراچی میں تین اقسام کی ویڈ فروخت ہوتی ہے جس میں مصطفیٰ عامر وی جنگل بوائے ، ساحر حسن جیلیٹو اور مامیلا جبکہ عثمان سواتی ایرانی ویڈ کا کام کرتا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق، مصطفیٰ عامر قتل ہو چکا ہے جبکہ عثمان سواتی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہو گیا جس کے بعد ساحر حسن اکیلا اس نیٹ ورک کو چلا رہا ہے.ملزم ساحر حسن نے ہوشربا انکشافات کر تے ہوئے بتایا کہ اس نے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن تک پڑھائی کر رکھی ہے 5 سال سے ماڈلنگ کر رہا تھا 13 سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہے اور 2 سال قبل ویڈ فروخت کرنا شروع کر دی تھی۔ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ منشیات کا مکمل بزنس اسنیپ چیٹ پر چلاتا تھا 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے وہ بازل اور یحییٰ سے منشیات لے کر فروخت کرتا ہےپاکستان کی دو بڑی کوریئر کمپنیوں ٹی سی ایس اور ایل سی ایس کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی . تفتیش حکام نے ساحر کو موصول ہونے والے پارسلز کے ریکارڈ بھی حاصل کر لیے ہیں ملزم نے انکشاف کیا کہ ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ کی رقم ادا کرتا ہوں مہینے میں دو مرتبہ ایک کلو سے زائد ویڈ منگواتا ہوں۔ملزم ساحر حسن نے 12 سے زائد کلائنٹس کے نام بھی پولیس کو بتا دیے۔ ساحر حسن نے بتایا کہ میرے 12 کلائنٹس ہیں جن میں سے ایک کلائنٹ ارمغان بھی ہے۔ملزم ساحر نے بتایا کہ ایک گرام ویڈ 10 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا.عدالت نے پولیس کو مذید تحقیقات کے لئے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.تحقیقات میں یہ پہلو بھی زیر غور ہے کہ مصطفیٰ عامر کے قتل اور منشیات کے معاملے میں کوئی تعلق تو نہیں ہے .جوڈیشل کمپلکس میں سماعت کے دوران اداکار ساجد حسن بھی وکلاء کے ہمراہ موجود تھے

Mustafa Amir Sahir Hassan and Usman Swati were among the major drug dealers of Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں