مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی زوما مزید انکشافات سامنے آگئے

مصطفیٰ قتل کیس کی اہم کردار زوما کے بیان سے مذید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے .زوما کے بیان سے گزری تھانے کے اے ایس آئی پر مرکزی ملزم ارمغان کی سہولت کاری سامنے آئی ہے .مصطفیٰ قتل کیس کی اہم کردار زوما کے پولیس کو ابتدائی بیان میں اس نے بتایا کہ ارمغان نے گھر بُلاکر بدترین تشدد کیا نازیبا ویڈیو بھی بنائی حالت غیر ہوئی تو ارمغان نے پولیس افسر کو بلایا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق زوما 31 دسمبر کو ارمغان کے ساتھ تھی چند روزبعد ارمغان نے اُسے فون کرکے گھر بلایا مصطفیٰ سے ہونیوالی لڑائی سے متعلق پوچھ گچھ کی بیان کے مطابق زوما علاج کیلئے نجی اسپتال پہنچی تو انتظامیہ نے پولیس کو زوما سے زیادتی اور تشدد کا بتایا لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی.ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ارمغان سے رابطہ رکھنے والے گذری تھانے کے اے ایس آئی کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس سے مصطفیٰ قتل کیس سے تعلق اور کرپشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں