معروف بھارتی صنعتکار اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا انتقال کرگئے

معروف بھارتی صنعتکار اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا کا کل رات ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ چھیاسی سالہ صنعت کار رتن ٹاٹا کو رواں ہفتے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں طبیعت بگڑنے پر داخل کرایا گیا تھا۔
ٹاٹا نے گزشتہ پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ وہ شدید بیمار ہیں۔ رتن ٹاٹا ہندوستانی صنعت کی ایک بڑی شخصیت تھے۔ وہ انیس سو اکیانوے میں بھارت کے سب سے بڑے کارپوریٹ گروپوں میں سے ایک ٹاٹا سنز کے چیئرمین بنے اور دوہزار بارہ تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی

اپنا تبصرہ لکھیں