بلوچستان کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں بلکہ دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہوکر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی، مٹھی بھر دہشتگرد آسان ہدف ڈھونڈ کر حملے کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے پے درپے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 55 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔