مغربی کنارے کے انضمام کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے. روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے واضح‌رہے کہ امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ اسرائیل کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں