مقابلہ حسن جیتنے والی امریکی دوشیزہ کار حادثے میں ہلاک

خوبصورتی کا اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر امریکی لڑکی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انھیں حال ہی میں کالج کےلیے 40 ہزار ڈالر اسکالر شپ ملی تھی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیڈانس ہائی وے پر خود گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق کیڈینس کا کار حادثہ پیر کے روز اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ کیڈینس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔کیڈانس فریڈرکسن کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے صرف تین منٹ کی دوری پر پیش آیا۔کیڈانس کی غیر متوقع موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

Miss USA winner dies in car accident

اپنا تبصرہ لکھیں