ملزم ارمغان کو مبینہ منشیات بیچنے والے اداکار کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور

مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ارمغان کو پارٹی کے لیے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والے معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا.مقدمے کے متن کے مطابق ڈیفنس خیابان راحت فیز 6 گلی نمبر 6 میں منشیات فروشی کی اطلاع ملی ملزم کو ساڑھے 4 بجے پکڑا جس نے اپنا نام ساحر حسن بتایا ملزم کے کاندھے پر کالے رنگ کا بیگ تھا جس میں منشیات کے پیکٹ تھے بیگ سے ڈیجیٹل ترازو اور دیگر سامان بھی ملا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ساحر حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا .ایس آئی یو حکام کے مطابق ملزم یحییٰ اور بازل نامی منشیات فروشوں سے ویڈ حاصل کرکے کراچی کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔

The physical remand of the actor’s son, who allegedly sold drugs to the accused Armaghan, was granted

اپنا تبصرہ لکھیں