ملزم ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی نے پولیس کو بیان دے دیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کے تشدد سے زخمی لڑکی زوما نے پولیس کو بیان دے دیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی زوما کا بیان لے لیا۔ لڑکی زوما کے چونکا دینے والا بیان میں اس کا کہنا ہے کہ ارمغان نے لیپ ٹاپ کے بہانے کمرے میں بلوایا اور تشدد کا نشانہ بنایا ارمغان کا کہنا تھا کہ اس نے کال سینٹر کے بارے میں مخبری کی ہے اس دوران ارمغان نے راڈ سے تشدد کیا تو خون بہنے لگا اسی دوران شیراز آگیا اور ارمغان کو مارنے سے روکا تشدد کے بعد اسے نجی اسپتال روانہ کردیا . زوما نے بتایا کہ ارمغان نے راستے میں جھوٹے کیس میں بند کروانے کی دھمکیاں دیں اور گھر لے جاتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی نجی اسپتال میں انتظامیہ کو زخمی ہونے کی جُھوٹی رپورٹ لکھوائی۔

The victim of violence at the hands of the accused Armaghan gave a statement to the police

اپنا تبصرہ لکھیں