ملک میں بارشوں سے مزید 10 اموات .ہلاکتوں کی تعداد 252 ہوگئی

ملک بھرمیں موسلا دھاربارشوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے، 26 جون سے 23 جولائی تک اموات کی تعداد 252 ہوگئی ۔ 611 افراد زخمی ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 60 سندھ میں 24 اور بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں 6 افراد جان سے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔این ڈے ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک میں بارشوں کے دوران 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔ جبکہ غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزاروں افراد گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بندش خصوصاً قراقرم ہائی وےپر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے ہیں کئی مقامات پر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچنے سے پورے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہو گئی ہیں۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں اچار نالہ کے مقام پر قراقرم ہائی وے بند ہے، سیاحوں سمیت ہزاروں مسافر گلگت بلتستان آنے اور جانے والی سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں۔علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سسٹم بری طرح متاثر ہے جس کے باعث بدھ کے روز زیادہ تر لوگ 6 گھنٹے تک سروس سے محروم رہے، گلگت بلتستان کا مواصلاتی نظام راولپنڈی سے منسلک فائبر آپٹک کیبل پر انحصار کرتا ہے۔دریا کے کٹاؤ کے باعث شگر میں واقع ہوٹو معلق پُل گر گیا جس سے کے ٹو بیس کیمپ کا واحد راستہ منقطع ہو گیا بڑی تعداد میں غیر ملکی کوہ پیما اور سیاح پھنس گئے جب کہ 8 دیہات کا زمینی رابطہ بھی ختم ہو گیا۔گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے دیامر کے متاثرہ علاقوں تھاکی، نیاٹ، کھنرہ اور تھور کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

10 more deaths due to rains in the country. The death toll has reached 252.

اپنا تبصرہ لکھیں