جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق ابتدائی گنتی کے بعد فرار قیدیوں کی صحیح تعداد سامنے آ گئی ہے جس میں مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہو ئے .لانڈھی جیل کی بیرکس میں گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق زیادہ تر قیدی سرکل نمبر چار اور پانچ سے فرار ہوئے۔ تاہم دیگر بیرکس سے بھی قیدیوں کے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں فرار ہونے والے قیدیوں میں اکثریت منشیات کے عادی افراد پر مشتمل ہے۔ جیل انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تیزی سے کارروائیاں کر رہے ہیں سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کا کہنا ہے کہ تمام فرار قیدیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ارشد شاہ نے مزید بتایا کہ 80 سے زائد قیدیوں کو ڈسٹرکٹ پولیس نے مختلف مقامات سے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ پچاس سے زائد قیدی جیل کی کالونی کی حدود میں ہی جیل کے عملے نے دھر لیے تھے۔
