کراچی کی ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جیل میں اس وقت 6 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں جبکہ ان کی نگرانی کے لیے صرف 250 اہلکار تعینات ہیں۔ملیرجیل میں پولیس کی تعداد قیدیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ جیل پولیس کی کم سے کم تعداد بھی 600 ہونی چاہیے تھی۔گزشتہ رات زلزلے اور ہنگامی صورتحال کے دوران جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے تھےسیکیورٹی ادارے جیل کے اندر اور اطراف میں آپریشن میں مصروف ہیں اور فرار شدہ قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نے جیل کے سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں جنہیں فوری طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔
