ممکن ہے امریکا پاک بھارت رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے. ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کے بیان کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کو ساتھ بٹھائیں گے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔ صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے کہا کہ آئیں ڈیل کریں کچھ تجارت کی جائے۔نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں۔سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے پاکستان اور بھارت کی لڑائی ختم کرائی انہوں نے کہا کہ مجھے مارکو روبیو پر بھی بہت فخر ہے مارکو روبیو نے لڑائی رکوانے میں بہت محنت کی شاید ہم انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں اس لڑائی سے لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے پاک بھارت تنازع ہر روز بڑھتا ہی جارہا تھا لیکن ہم نے اسے رکوا دیا۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے 13 مئی کو قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستان سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ تاہم ٹرمپ نے ان کا بیان نظر انداز کردیا اور پھر ثالثی کی پیشکش کی۔

US may bring Pakistani and Indian leaders together for dinner. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں