مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کروں گا. صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی اور اب درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی غیر رسمی عشائیہ ملاقات کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے ہو گیا ہے. ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ یہ ملاقات آئندہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ ہم ایران کو پرامن انداز میں ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں اور مناسب وقت پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے امید ہے ایران پر ایک اور حملے کی نوبت نہیں آئے گی ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔

I will announce the lifting of sanctions on Iran at the appropriate time. President Trump

اپنا تبصرہ لکھیں