سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ ملزم ساحر حسن کو 22 فروری 2025 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے اس کے قبضے سے انتہائی قیمتی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔عدالت نے ملزم ساحر حسن کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔پولیس نے وضاحت کی تھی کہ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس کیس کے بعد منشیات کے خلاف مہم کے دوران حراست میں لیا گیا تھا .واضح رہے کہ ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا تھا کہ منشیات کا مکمل بزنس اسنیپ چیٹ پر چلاتا تھا وہ بازل اور یحییٰ سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا پاکستان کی دو بڑی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی جاتی تھی ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ کی رقم ادا کرتا تھا مہینے میں دو مرتبہ ایک کلو سے زائد ویڈ منگواتا تھا۔
