امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن کے اوول آفس میں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان اب جنگ نہیں ہورہی یہ اچھی بات ہے۔ میں تجارت کے ذریعے جنگ رکوانےمیں کامیاب رہا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم کو بتادیاکہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے مودی سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہم معاملات کو تجارت کے راستے سے سلجھا رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بیان میں بھی پاکستان اور بھارت کی جنگ کا ذکر کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔