مولانا کےبغیر بھی مرضی کا آئین بناسکتے تھے بلاول بھٹو

چھبیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری بہت بڑا اقدام ہے اتنا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو میں مزید ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مرضی کا آئین بناسکتے تھےلیکن پیپلزپارٹی کا طریقہ کار رہاہے کہ آئین سازی میں جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے رہے.میثاق جمہوریت کا وعدہ پوراکرنا ہے تو میں زورزبردستی کا ووٹ نہیں چاہتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کہ جو اختیارات آئینی عدالت کو ملنے تھے وہ تو آئینی بینچ کو مل گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں