موٹروے ایم3 جڑانوالہ سروس ایریا پر شہری اپنی بیوی کو بھول کر گاڑی لے کر نکل پڑا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں کراچی کا سفر کررہا تھا یہ فیملی نماز کیلئے جڑانوالا سروس ایریا میں رُکی جہاں شوہر نے اپنی نمازپہلے ختم کر لی جس کے بعد وہ کار میں بیٹھا اور چلتا بنا۔ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہےسروس ایریا پرشوہراپنی بیوی کو بھول کروہیں چھوڑکر چلاگیا،20کلومیٹر سفرکے بعدشہری کویادآیا توموٹروے ہیلپ لائن پرکال کی۔موٹروے پولیس افسران نے سروس ایریامیں خاتون کوڈھونڈ لیا،اور باحفاظت شوہر کے پاس پہنچادیا۔خاتون کو ڈھونڈ کر شوہر کے پاس باحفاظت پہنچانے پر زونل کمانڈرڈی آئی جی نے پٹرولنگ پولیس کو شاباش دی
