میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی نئی گریڈنگ پالیسی ایک سال کے لیے موخر

پاکستان بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔اس سلسلے میں حکومت سندھ نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے واضح رہے کہ قبل ازیں آئی بی سی سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد حکومت سندھ نے بھی میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی سال 2025ء سے نافذ العمل ہونے کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔جس میں گریڈنگ پالیسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس نئی پالیسی کے تحت سال 2025ء سےسیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری اسکول کے تمام مضامین کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھاکر 40 کیے کیے جارہے ہیں۔نتائج ابتداء میں گریڈ پوائنٹ اور ازاں بعد گریڈ پوائنٹ اوسط سے جاری ہوں گے. حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ایک نیا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں 15 اکتوبر کے نوٹی فکیشن اور آئی بی سی سی کے 18 جون 2025ء کے نوٹی فکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ مذکورہ گریڈنگ پالیسی اب میٹرک اور انٹر کی سطح پر سالانہ امتحانات 2026ء سے نافذ العمل ہوگی۔

New grading policy for Matric and Intermediate postponed for one year

اپنا تبصرہ لکھیں