پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے پاکستان ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی۔اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی وہ پاکستان اور یو اے ای کے آج کے میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا بھی اظہار کر دیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کی ہےایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے اور مشاورت میں تاخیر کے باعث میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلے کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جب کہ کھیل کا آغاز 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔واضح رہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا.پاکستان کی جانب سے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانےکا مطالبہ کیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں ریفری کے فرائض رچی رچرڈسن نے انجام دینے تھے تاہم وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس پر متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی آج کے میچ کے ریفری ہوں گے۔
