نیوز ویلی (عالمی نیوز ڈیسک) الائنس فار ڈس ایسٹر ریلیف اور ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے غزہ متاثرین کی امداد کے لئے امریکی شہر ہیوسٹن سے میڈیکل آلات اور دیگر امدادی سامان سے بھرا دوسرا کنٹینر بھی روانہ کردیا گیا جبکہ امدادی سامان کا تیسرا کنٹینر آئندہ ہفتے روانہ کیا جائے گا ۔
دو ہفتے کے دوران بھیجا جانے والا یہ دوسرا کنٹینر ہے جس کیلے امریکی مخیر تاجر جاوید انور اور تنویر احمد سمیت درجنوں کمیونٹی تنظیموں نے گراں قدر مالی تعاون کیا تھا ۔
امدادی سامان کا کنٹینر ہیلپُگ ہینڈ ہیوسٹن کے دفتر سے روانہ کئے جانے کے موقع پر الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخیر پاکستانی جاوید انور اور تنویر احمد سمیت درجنوں کمیونٹی تنظیموں کے گراں قدر مالی تعاون کی وجہ سے امدادی سامان کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔
اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف کے ڈائریکٹر الیاس چودھری کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈ امریکی کمیونٹی تنظیموں کے تعاون سے دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں امدادی اور فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے ۔
کنٹینر روانگی کے موقع پر الائنس کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر یعقوب شیخ کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے اپنی انسانی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔