میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا میکسیکو کی بحریہ کا جہاز جس پر 277 افراد سوار تھے ہفتہ کی شام نیو یارک کے بروکلین برج سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے.نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ میکسیکن بحریہ کے بحری جہاز کا ٹاور45 میٹر لمبا تھا اور روشنیوں سے سجا تھا جو ہفتے کی رات پل سے ٹکرا گیا۔ایک بیان میں میکسیکو بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔امریکی حکام کے مطابق جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا جس سے پل کو معمولی نقصان ہوا۔کواہ ٹیموچ میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز ہے جو 22 بندرگاہوں کا دورہ کرنے والا تھا اور اس کا مقصد 15 مختلف ممالک میں جانا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ تربیتی جہاز نیو یارک ہاربر سے روانہ ہو رہا تھا۔
