میکسیکو کی ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل

میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات فیما سائیڈ کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی.واضح رہے کہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف تشدد اور فیما سائیڈ کی شرح خطے میں بلند ترین سطح پر ہے جو اب خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2020ء میں میکسیکو میں خواتین کے قتل کے ہر چوتھے کیس کو فیمیسائیڈ کے طور پر درج کیا گیا، حکومت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 2023ء میں 847 خواتین فیمیسائیڈ کا نشانہ بنیں۔

Mexican TikTok beauty influencer murdered during live stream

اپنا تبصرہ لکھیں