ناران میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جھیل سیف الملوک روڈ بند ہوگیا تاہم فوری اقدامات کرتے ہوئے 60 جیپوں میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا.جھیل سیف الملوک روڈ پر بھاری تودہ آنے سے سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی جس سے ساٹھ سے زائد جیپوں میں سوار سیاح پھنس گئے تھے۔ بھاری مشینری استعمال کر کے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور محصور ہونے والے تمام گاڑیوں اور سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔دوسری جانب چلاس تھک بابوسر سیلاب سے درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
