نازیبا سلوک پر مس انگلینڈ بھارت میں ہونیوالا مس ورلڈ مقابلہ چھوڑ کر چلی گئیں

انڈیا کے شہر حیدرآباد میں جاری عالمی مقابلہ حسن یعنی مس ورلڈ اس وقت تنازع کا شکار ہوگیا جب مس انگلینڈ نے اچانک مقابلے سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ وہ مقابلے کے دوران ہی واپس انگلینڈ چلی گئی ہیں جہاں انہوں نے ایک برطانوی میگزین کو انٹرویو دیا ہے۔ جس میں مس انگلینڈ نے کہا کہ منتظمین نے انہیں ایسا محسوس کروایا جیسے وہ کوئی جسم فروش طوائف ہیں . مِلا میگی نے مقابلے کے منتظمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں پرفارمنگ منکی کی طرح پیش کیا.مِلا میگی نے بتایا کہ 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک تشہیری تقریب کے دوران ان سے کہا گیا کہ وہ شو کی مالی معاونت کرنے والے کاروباری افراد کے شکریے کے طور پر ان کے ساتھ بیٹھیں اور انہیں خوش رکھیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگا جیسے انہیں لوگوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جارہا ہو انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ میں اس لیے نہیں آئی کہ کسی کی تفریح کا ذریعہ ب بنیں یہ مقابلہ اپنے ہی دعوؤں سے انحراف کررہا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک جسم فروش جیسا محسوس کروایا گیا۔مِلا میگی 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئیں اور اب ان کی جگہ رنر اپ مس انگلینڈ اور موجودہ مس لیورپول شارلٹ گرانٹ مقابلے میں حصہ لیں گی۔دوسری جانب مس ورلڈ مقابلوں کی سی ای او جولیا مورلی نے ملا میگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا میگی نے اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث مقابلے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔بھارتی شہر حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلے جاری ہیں جبکہ مقابلے کا گرینڈ فائنل 31 مئی کو ہوگا۔

Miss England leaves Miss World pageant in India over inappropriate behavior

اپنا تبصرہ لکھیں