نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی میں غیر ملکی کوہ پیما خاتون کھائی میں گر کرہلاک ہو گئیں۔پولیس کے مطابق کیمپ ون اور ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔دیامر پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا کولا وشاوا کلارا حادثے کے نتیجے میں ساتھیوں سے بچھڑ گئی تھی۔گذشتہ مہینے غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم نانگا پربت دیامر فیس سے مہم جوئی کے لئے گئی ہوئی تھیِ جن میں سے دو ممبرز صبح بیس کیمپ سے کیمپ 2 تک گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما کولوچاوا کلارا حادثے میں لاپتا ہوگئیں۔پولیس کے مطابق کلارا اپنی ٹیم کے ہمراہ 15 جون تک شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر رہیں، خاتون کوہ پیما 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئی تھیں ، ٹیم 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچی تھی۔نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کوہ پیما کی لاش کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ہیلی کاپٹر اور زمینی امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔الپائن کلب آف پاکستان نے نانگا پربت پر چیک کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلارا کا شمار مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا تھاوہ کے ٹو اور ایوریسٹ بھی سر کرچکی تھی۔ دوسری جانب متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
