نمیبیا میں 4 کمسن بچے کھیلتے ہوئے فریزر میں دم گھٹنے سے جاں بحق

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پیر کی شام نمیبیا کے کاتیما ملیلو قصبے میں ایک گھر کے باہر موجود غیر استعمال شدہ فریزر میں دم گھٹنے سے 3 سے 6 سال کی عمر کے درمیان کے 4 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ باقی 2 بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچائے گئےجہاں انہیں بھی مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس کمانڈر کے مطابق فریزر کے باہر صرف ایک ہینڈل تھا، بچے تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے فریزر میں پھنسے رہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ غیر استعمال شدہ فریزر کو گھر کے باہر کیوں رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں