ننھا شرارتی بچہ باڑ پھلانگ کر وائٹ ہاؤس میں داخل

بدھ کی شام امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کمسن بچہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لان کے گرد لگی دھاتی باڑ کے درمیان سے نکل کر اندر داخل ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق، بچہ تقریباً شام 6 بج کر 30 منٹ پر باڑ سے گزرا جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس میں نئی آٹو ٹیرف پالیسی کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کا وقت تھا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان اینتھونی گوگلیلمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بغیر کسی مسئلے کے اس کے والدین سے ملا دیا.سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک سیکرٹ سروس افسر کو بچے کو اٹھائے ہوئے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں ایک مسلح سیکرٹ سروس افسر کو وائٹ ہاؤس کے لان میں چلتے ہوئے ایک نیلے رنگ کی ہوڈی پہنے چھوٹے بچے کو اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد میں وہ بچہ باڑ کے قریب موجود ایک دوسرے افسر کے حوالے کر دیا گیا۔

A naughty little boy jumped the fence and entered the White House.

اپنا تبصرہ لکھیں