نوجوان کی محبت میں امریکا سے آئی خاتون مایوس واپسی پر آمادہ

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔خاتون نے واپس اپنے ملک جانے کے لیے شرط رکھی ہے کہ اسے نیویارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں اور مختلف مطالبات کرتی رہی ہیں امریکن قونصلیٹ کا عملہ بھی انہیں واپس جانے پر آمادہ نہیں کرسکا جبکہ ایک این جی او نے ٹکٹ کا بھی انتظام کیا تھا .امریکی خاتون نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ میرےپاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں۔اس سے قبل ان خاتون نے کہا تھا کہ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔اس سے قبل امریکی خاتون او نیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اسے فلاحی ادارے میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں