نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے نئے ہیراسٹائل کی دھوم

عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے نومنتخب امریکی صدر نے اپنے بالوں کا اسٹائل بھی تبدیل کرلیا سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے نئے ہیراسٹائل پر دھوم مچ گئی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹرمپ کے حامیوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹرمپ کے بال واضح طور پر مختصر نظر آرہے ہیں، جو ان کے پہلے والے ہیئر اسٹائل سے بالکل مختلف ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرمپ کے منفرد ہیئر اسٹائل کو طنز کا بھی سامنا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہوں نے بالوں کا اسٹائل جان بوجھ کر ایسا کیا ہے یا وہ اپنی معمول کی ہیئر کیئر روٹین کو عارضی طور پر چھوڑ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں