نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر تیار وفد قطر بھیجنے کا اعلان

اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک وفد قطر بھیج رہے ہیں جیسا کہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔تاہم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مسودے میں حماس کی طرف سے تجویز کی گئی تبدیلیاں اسرائیل کےلیے قابلِ قبول نہیں۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے سخت گیر اتحادیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ غزہ میں فوجی قوت ختم کیے بغیر جنگ نہیں روکیں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے ہدایت دی ہے کہ قریبی مذاکرات کی دعوت قبول کی جائے اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اُس قطری تجویز کی بنیاد پر جس سے اسرائیل پہلے ہی اتفاق کر چکا ہے رابطے جاری رکھے جائیں دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی امداد، رفح کراسنگ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل کی وضاحت پر تشویش برقرار ہے۔

Netanyahu announces sending delegation to Qatar ready for Gaza ceasefire talks

اپنا تبصرہ لکھیں