نیویارک، اپیل کورٹ کا ٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار آج سزا سنائی جائے گی

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مالیاتی فراڈ کیس میں آج سزا سنائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائی معطل کرنے کی درخواست چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار میں جعلسازی کے مجرم کی حیثیت سے سزا سنائی جائے گی۔ جبکہ نیو یارک کی اپیل کورٹ نے اداکارہ کو رقم ادائیگی چھپانے کے مقدمہ میں ٹرمپ کی سزا روکنےسے انکارکردیا تھا عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم شخص بننے کا داغ لگ جائے گا تاہم کارروائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی لازمی نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل سزا سنانے والے جج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بعد ازاں نو منتخب امریکی صدر نے سزا سنائے جانے کے فیصلے کو تقریب حلف برداری تک مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں