امریکی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریا سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر پر سوار افراد میں پائلٹ اور اسپین سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان شامل تھا جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کا تعلق اسپین سے تھا جو سیروتفریحی کیلئے امریکہ آئے ہوئے تھے یہ دریا مین ہیٹن اور نیو جرسی کے درمیان واقع ہے۔ابتدائی طور پر دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھر گیا.نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔حادثے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو دریا میں الٹا تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دریا مین ہیٹن اور نیو جرسی کے درمیان واقع ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حادثے کو خوفناک قرار دیا۔انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ حادثے کی فوٹیج لرزہ خیز ہے۔ خدا متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں پر رحم کرے۔