امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے ممبر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کریں اور یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ماسکو پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کریں۔اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ نیٹو ممالک بھی روس کے خلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں اور نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ خاتمے کے بعد معطل ہوجائے گا چین کا روس پر مضبوط کنٹرول ہے اور ٹیرف چین کی گرفت کو کمزور کردے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو خط لکھ کر روسی تیل کی خریداری روکنے اور یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر نیٹوممالک ان فیصلوں پرعمل کریں تو یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اگر آپ وہی کریں جو میں کہتا ہوں تو امن قریب ہے بصورت دیگرآپ میرا اورامریکا کا وقت ضائع کر رہے ہیں ٹرمپ نے مزید کہاکہ جیسا میں کہہ رہا ہوں نیٹو ویسا کرے تو یوکرین جنگ جلد ختم ہوجائے گی نیٹو ایسا نہیں کرتا تو میرا وقت اور امریکیوں کا پیسہ ضائع کرے گا۔انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں روس پر بڑی پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوں جب تمام نیٹو ممالک اس پر متفق ہوں گے اور عمل شروع کریں گے اور جب تمام نیٹو ممالک روس سے تیل خریدنا بند کر دیں گے۔
