خبر ایجنسی کے مطابق وائس آف امریکاکے سیکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں ملازمین کو ان کی مدت ملازمت 31 مارچ سے ختم ہونے کی اطلاع دی گئی۔ کنٹریکٹ ملازمین کو اپنا کام فوری روکنے کی ہدایت کر دی گئی۔ برطرف ملازمین کی وائس آف امریکا کے دفاتر اور سسٹم تک رسائی بھی روک دی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بیشتر برطرف ملازمین وائس آف امریکا کی غیر انگریزی سروسز میں کام کر رہے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیموں نے ٹرمپ کے اقدام کو آزاد میڈیا پر حملے کے مترادف قرار دیا۔