وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سالانہ طبی معائنے کے بعد کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت بہترین ہے۔صدر کے معالج کی جانب سے لکھے گئے خط میں جسے وائٹ ہاؤس نے جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین ہے اور وہ کمانڈر ان چیف اور سربراہ مملکت کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔رپورٹ میں کچھ خرابیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں سورج کی روشنی سے ٹرمپ کی جلد کو معمولی نقصان پہنچنے کا کہا گیا ہے، اور ساتھ ہی گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے کی کوشش کے دوران گولی لگنے سے ان کے دائیں کان پر زخم کا بھی بتایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ 4 دوائیں لے رہے ہیں جن میں کولیسٹرول کنٹرول کے لیے 2، دل کی صحت کے لیے اسپرین اور جلد کی ایک کریم شامل ہے .تازہ ترین رپورٹ میں ان کا موجودہ وزن101.6 کلوگرام بتایا گیا ہے جو 2019 کے 243 پاؤنڈ وزن سے کم ہے.رپورٹ میں سورج کی روشنی سے ٹرمپ کی جلد کو معمولی نقصان پہنچنے کا کہا گیا ہے.