رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور امریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والے تیسرے فوجی کا نام جاری کر دیا گیا جس کی شناخت شناخت کیپٹن ریبیکا لوباچ کے نام سے کی گئی ہے .امریکی فوج کے مطابق کیپٹن ریبیکا لوباچ کا تعلق شمالی کیرولائنا کے شہر ڈرہم سے ہے۔ وہ 2019 سے باقاعدہ فوج میں ایوی ایشن آفیسر تھیں اور 12 ویں ایوی ایشن بٹالین، فورٹ بیلوار، ورجینیا میں تعینات تھیں۔فوج نے ابتدائی طور پر لوباچ کی شناخت بتانے سے انکار کر دیا تھا یہ فیصلہ اہل خانہ کی درخواست پر کیا گیا تھا.بعدازں لوباچ کے اہل خانہ نے ان کا نام عوام کے لیے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہماری تمام زندگیوں میں ایک روشن ستارہ تھیں انہوں نے جنسی زیادتی کے متاثرین کے وکیل کے طور پر کام کیا اور اپنی فوجی ملازمت کے بعد ڈاکٹر بننے کا ارادہ کیا۔فوج نے اس سے قبل حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر دو فوجیوں کی شناخت 28 سالہ اسٹاف سارجنٹ ریان آسٹن اوہارا اور 39 سالہ چیف وارنٹ آفیسر 2 اینڈریو لوئڈ ایوس کے طور پر کی تھی۔