واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کے بعد تفتیش کاروں کو طیارے کےدونوں بلیک باکس مل گئے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گئے ہیں اور ان کا تجزیہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں عملہ کم تھا جہاں صرف ایک کنٹرولر بیک وقت طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو ہدایت دے رہا تھا۔امریکی حکام کے مطابق حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ امدادی ٹیموں نے 40 سے زائد لاشیں نکال لی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کو پچھلی حکومتوں کی ڈائیورسٹی اور انکلوژن پالیسیوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں خطاب میں دعویٰ کیا گیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمے دار ہو سکتی ہیں۔