واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملے 2 ارکان ہلاک ہو گئے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واشنگٹن پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کے عملے 2 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون کو تھرڈ اور ایف اسٹریٹس، نارتھ ویسٹ کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا.واشنگٹن پولیس چیف پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ تقریب سے پہلے میوزیم کے باہر چہل قدمی کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے.اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے اس واقعے کو یہود مخالف دہشت گردی کا ایک گھناؤنا عمل قرار دیا۔سفیر ڈینی ڈینون نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ سفارتکاروں اور یہودی برادری کو نشانہ بنانا ایک سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے ہمیں یقین ہے کہ امریکی حکام اس مجرمانہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے

Two Israeli diplomats killed in shooting outside museum in Washington

اپنا تبصرہ لکھیں