واش روم سے پائلیٹ کے زبردستی باہر نکالنے پر مسافر کا ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ

نیو جرسی کے ایک مسافر نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ دائر کردیا اس نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ نے پرواز کے دوران اسے طیارے کے باتھ روم سے زبردستی باہر نکالا جب کہ وہ اس وقت وہ برہنہ تھا اور پھر اسے گرفتار کروا دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے شخص یسرائیل لبیب میکسیکو سے ٹیکساس جانے والی پرواز میں ٹیک آف کے 30 منٹ بعد واش روم استعمال کرنے کے لیے گئے تھے۔جب وہ 20 منٹ تک اپنی سیٹ پر واپس نہ آئے تو ان کے ساتھی مسافر جیکب سیببگ پریشان ہو گئے اور فلائٹ عملے کو اطلاع دی اس کے بعد ایک ایئر ہوسٹس نے صورتحال کا پتہ لگانے کے لیے واش روم کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر یسرائیل لیبب نے جواب دیا کہ انہیں قبض ہے اور وہ جلد ہی باہر آ جائیں گے۔تاہم اس کے 10 منٹ بعد پائلٹ نے مبینہ طور پر مداخلت کی پائلٹ کی باہر آنے اس درخواست کے باوجود جب یسرائیل لیبب باہر نہ آئے تو پائلٹ نے غصے میں آ کر دروازہ توڑ دیا اور 20 سالہ نوجوان کو برہنہ حالت میں گھسیٹ کر باہر نکالامقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ برہنہ ہونے کی وجہ سے یسرائیل لیبب کی باقی مسافروں کے سامنے تضحیک کی گئی۔پرواز کے لینڈ ہونے کے بعد امریکی بارڈر پروٹیکشن اور کسٹم حکام کی جانب سے یسرائیل لیبب اور ان کے ساتھی مسافر کو گرفتار کر کیا گیا تاہم انہیں بعد میں بغیر کسی الزام یا چارج کے چھوڑ دیا گیا لیکن اس کی وجہ سے ان کی نیویارک جانے والی پرواز چھوٹ گئی۔

Passenger files lawsuit against airlines after pilot forcibly ejects him from washroom

اپنا تبصرہ لکھیں