پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے . اولمپکس چیمپین 4 تھرو میں 2 فاول کرنے کی وجہ سے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے جب کہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بھارت کے نیرج چوپڑا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔چاپان کےشہر ٹوکیو میں جاری اس ایونٹ کے فائنل میں ارشدندیم فائنل راؤنڈ میں ٹاپ ایٹ میں جگہ نہ بناسکے ارشدندیم کی بہترین تھرو 82.75 میٹر رہی پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔اسی طرح بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی نیرج چوپڑا نے دوسری بار میں 84.03 میٹر کی تھرو کی اور ان کی تیسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ بھارتی کھلاڑی کی چوتھی تھرو 82.86 میٹر کی رہی انہوں نے پانچویں تھرو بھی فاول کردی۔ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کیشورن والکوٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے چاندی اور کرٹس تھامسن نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
