آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی.انفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔
