وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خام پنک سالٹ (گلابی نمک) کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنےکے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنک سالٹ کے لیے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانےکا پلان تیار کرنےکا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم بھی دے دیا۔