وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔واضح رہے کہ یہ وہ اتھارٹی ہے جو نیوکلیئر ایشوز کو بھی ڈیل کرتی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اجلاس جس میں عسکری اور دفاعی قیادت، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی، دفاعی تیاریوں، جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

The Prime Minister has called a meeting of the National Command Authority.

اپنا تبصرہ لکھیں