وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی میزبانی میں جرگہ، پی ٹی ایم سے مذاکرات کے لئے امین گنڈاپور کو اختیار

وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں جرگے کا انعقاد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔جرگے کے شرکا نے کالعدم پی ٹی ایم سے مذاکرات کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اختیار دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے مذاکرات کا اختیار دینے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میری دعوت پر جرگے میں شرکت کرنے پر سب کا مشکور ہوں۔ آج سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کے لیے جمع ہوئے ہیں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اہم مسئلے کے پر امن حل کے لیے راستہ نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جرگے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لانا جرگہ نہیں ہوتا۔ کسی کو ریاست کے اندر متوازی عدالت قائم نہیں کرنے دیں گے۔ اور ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں جو حقوق کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے فساد پھیلانے کی کوشش کریں گے تو خاموش نہیں رہیں گے۔ پہلے پاکستان آتا ہے پھر باقی باتیں بعد میں۔ اور جو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ ہمارا دشمن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں